چوری‘ڈکیتی کے 11مقدمات میں مطلوب 2رکنی گینگ گرفتار
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )قائد آباد پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران چوری ،ڈکیتی کے 11 مقدمات میں مطلوب 2 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔۔۔
ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونیوالے سامان میں 8مسروقہ موٹر سائیکل تین لاکھ تیس ہزار روپے کی نقدی اور واردات میں استعمال ہونیوالے 2پسٹل اورکارتوس شامل ہیں ۔ ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، ڈی پی او خوشاب کا توقیر محمد نعیم کا اس شاندار کارکردگی پرایس ایچ او قائد آباد اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔