ٹریکٹر کنوئیں میں جا گرا،محنت کش جاں بحق ہو گیا
میانوالی(نامہ نگار)واں بھچراں کے قریب موسی خیل روڈ پر واقع ڈیرہ پر ایک شخص تیز رفتار ٹریکٹر سمیت کنوئیں میں جا گراجس سے وہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا۔۔۔
معلوم ہوا ہے کہ اللہ بخش ٹریکٹر پر ڈیرہ میانہ میں کام کرنے کے دوران اچانک اس کا ٹریکٹر کنوئیں کی طرف بے قابو ہو کر اس میں گر گیا حادثے میں وہ موقع پر ہی بحق ہو گیا بعد ازاں ریسکیو آپریشن کر کے مرحوم کی نعش اور ٹریکٹر کو نکال لیا گیا۔