سود خور بھائی نے اپنی حقیقی بہن کا جینا محال کر دیا
میانوالی(نامہ نگار)نواحی علاقہ چک 3ڈی بی میں بھائی جلاد بن گیا،بہن کا جینا دوبھر کر دیا، مالی امداد کر کے سود پہ سود لینے لگا۔۔۔
ظالم بھائی 1 لاکھ روپے بطور قرض بہن کو دے کر اب تک 3لاکھ سے زائد رقم وصول کر چکا ہے لیکن پھر بھی مزید رقم دینے کا تقاضا کر رہا ہے رقم نہ دینے کی صورت میں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے لگا معلوم ہوا ہے کہ نواحی چک نمبر 3ڈی بی کی رہائشی مختیار بی بی نامی خاتون نے اپنی نند کی شادی کیلئے اپنے سگے بھائی سیف اللہ سے 1لاکھ روپے قرض لیا مختیار بی بی کے بقول وہ اپنے بھائی کو 3لاکھ سے زائد رقم دے چکی ہے لیکن ابھی تک اس کا بھائی سیف اللہ اس سے مزید پیسوں کا مطالبہ کر رہا ہے متاثرہ خاتون انصاف لینے کیلئے تھانہ کندیاں پہنچ گئی انہوں نے ڈی پی او میانوالی اختر فاروق سے انصاف کی اپیل کی ہے اور سود خور بھائی سے مزید نجات دلوانے کا مطالبہ کیا۔