خوشاب شہری اتحاد تجاوزات کیخلاف مہم میں کسی کا استحصال نہیں ہونے دیگا،چو دھری عبدالمنان
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)خوشاب شہر کے بانی ر ہنما ممتاز مائنز اونر چو دھری عبدالمنان خان نے کہا ہے کہ خوشاب شہری اتحاد میونسپل کمیٹی خوشاب کی جانب سے۔۔۔
چلائی جانیوالی تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران کسی بھی شہری، تاجر، یا دوکاندار کا استحصال نہیں ہونے دیگا اُنھوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی خوشاب کی جانب سے کئے جانیوالے آپریشن کے دوران اپنایا جانیوالا غیر جانبدارانہ رویہ افسوسناک ہے۔ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ضروری ہے کہ سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر بلا امتیاز آپریشن کیا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ خوشاب شہر کا حسن بحال کرنے کیلئے صرف ریڑھیوں پر کاروبار کرنیوالے دیہاڑی دار، محنت کشوں کو تنگ کرنا ضروری نہیں میونسپل انتظامیہ سرکاری املاک او رقبہ پر قابض عناصر کیخلاف بھی قانون کو حرکت میں لائے۔