ہولناک آتشزدگی کے باوجود منی پٹرول پمپس پر کاروبار جاری

ہولناک آتشزدگی کے باوجود منی پٹرول پمپس پر کاروبار جاری

سلانوالی(نمائندہ دنیا)پٹرول پمپ پر آتشزد گی کے خوفناک واقعے کے باوجود شہری علاقوں میں منی پٹرول پمپس پر انتظامیہ کی آشیرباد سے بڑے دھڑلے سے کاروبار جاری۔۔۔

 بتایا گیا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہوں بازاروں میں بعض افراد نے شہری آبادی والے علاقوں میں انتظامیہ کی آشیرباد سے جگہ جگہ منی پٹرول پمپ بنائے ہوئے ہیں خصوصاً سینما روڈ، ختم نبوت روڈ، سعید بازار، عزیز پارک روڈ قصبہ بڑانہ روڈ سمیت دیگر مقام پر غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم ہیں، جہاں پر ہزاروں لیٹر پٹرول کا سٹاک موجود ہے جو شہریوں کی قیمتی جان و مال کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے اور کسی بھی وقت بڑے حادثے کا گمان رہتا ہے ، کیونکہ گزشتہ چند روز قبل نواحی چک نمبر 135 جنوبی میں منی پٹرول پمپیں پر آتشزدگی کا واقعہ ہوا جس میں خوفناک آگ کے شعلوں نے قرب و جوار کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور لوگوں کی املاک جل کر خاکستر ہوئی لاکھوں کا نقصان ہوا اور جانی نقصان ہوتے ہوتے رہ گیا، سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے شہری آبادی میں قائم منی پٹرول پمپس بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں