ڈی پی او کی پپلاں کے پولیس افسروں کیساتھ کرائم میٹنگ
کندیاں(نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی کی سرکل پپلاں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے ایس ڈی پی او پپلاں آفس میں۔۔۔
سرکل پپلاں کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی شوکت علی سمیت ایس ڈی پی او پپلاں، تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، انچارج آئی ٹی اور ریڈر موجود تھے ،میٹنگ میں سرکل پپلاں کی حدود میں جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ تفصیلی لیا گیاڈی پی او میانوالی نے تفتیشی افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں، ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور زیر تفتیش مقدمات اور درخواستوں کو جلد از جلد یکسوء کریں ،اس کے علاوہ قتل، اقدام قتل، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے مقدمات کے اندراج کو یقینی بناکر ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کریں۔ سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات اور گشت کے نظام کو بہتر بنائیں منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاون کریں کیونکہ یہ وہ برائیاں ہیں جو ہماری نوجوان نسلوں کو تباہ کررہی ہیں انھوں نے مزید کہا کہ پولیس اپنی کارکردگی بہتر کرے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے اور شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ اپنایا جائے اور انکی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔