پی ٹی آئی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج ریاستی تشدد کی بدترین مثال :حسن اسلم اعو ان
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن ملک حسن اسلم اعو ان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کے دوران کارکنوں پر اندھا دھند آنسو گیس کی شیلنگ کر کے امن و امان کا دعویٰ کرنیوالے حکمرانوں کے چہرے بے نقاب ہوگئے۔۔۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران نہتے کارکنوں پر لاٹھیاں برسا کر ریاستی تشدد کی بد ترین مثال قائم کی گئی ،احتجاج عوام کا حق ہے ، حکمرانوں کو عوام کی حق تلفیوں کی پالیسی ڈراپ کرنا ہو گی‘ تحریک انصاف کے کارکن اپنے محبوب قائد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں آئینی حدود میں رہتے ہوئے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ہماری جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔