گندم کی بہتر پیداوار کیلئے بہتر نگہداشت کی ضرورت :ڈاکٹر سہیل
سلانوالی(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سلانوالی ڈاکٹر محمد سہیل ابراہیم نے کہا ہے کہ امسال تحصیل سلانوالی میں 62ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔۔۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوار کے لیے بہتر نگہداشت کی ضرورت ہے اور کھاد سمیت زرعی ادویات کی بروقت سپرے کیے جانے اور زمین کو پانے لگانے اور گندم کی فصل پر حملہ آور بیماریوں کے تدارک کے لیے محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف اور دیگر ذرائع ماہرین گاؤں گاؤں جا کر کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ گندم کے کاشتکار بہتر پیداوار کے لیے محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین کے مشوروں پر عمل کریں اور پرانے فرسودہ طریقہ کاشتکاری سے اجتناب کریں تاکہ انہیں بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔