پولیس کا منشیات اور شراب فروشوں کیخلا ف کریک ڈاؤن
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرزکے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن ،بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی ہتھیا ر برآمد کر لئے گئے۔ْ
تفصیل کے مطابق چوکی فروکہ پولیس نے منشیات فروش عمران کے قبضہ سے 110 لٹر شراب ،تھانہ ساہیوال پولیس نے فہیم سے چرس 01 کلو 160 گرام و وٹک رقم ،منشیات فروش علی سے چرس 01 کلو 80 گرام و وٹک رقم ،منشیات فروش نعمان سے چرس 333 گرام ،تھانہ کینٹ پولیس نے محمد علی سے چرس 530 گرام برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ،ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کاکہنا ہے کہ لوگوں کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری رہے گا منشیات فروشی کی لعنت کو جھڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سرگودھا پولیس متحرک ہے۔