تشدد کے واقعات، 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پر تشدد واقعات کے دوران گزشتہ روز 45 جنوبی میں اکرام وغیرہ نے سابقہ جھگڑے کا بدلہ چکانے کیلئے اظہر عباس۔۔۔
زین پور میں محمد رمضان وغیرہ نے تلخ کلامی پرعبدالستار، کلس شریف میں فصل اجاڑنے کے تنازعہ پر سرفراز وغیرہ نے احسان علی کو ڈنڈوں سوٹوں سے حملے کر کے لہولہان کر دیا،نور حیات کالونی میں اجرت مانگنے کے تنازعہ پر اﷲ نواز وغیرہ نے امینہ بی بی ،12جنوبی میں اعجاز وغیرہ نے سویرا بی بی ،104شمالی میں خدایار وغیرہ نے بیوہ بتول بی بی کو گھروں میں داخل ہوکر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اورفرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔