67 مراکز صحت کی چار دیواریاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلع کے 114بنیادی مراکز صحت میں سے 67بنیادی مراکز کی چار دیواریاں مکمل یا جزوی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے یہاں نہ صرف عملے کو دشواری کا سامنا ہے۔۔۔
بلکہ یہ بنیادی مراکز صحت نشہ کے عادی افراد اور آوارہ جانوروں کا مسکن بنے ہوئے ہیں،جہاں چوری چکاری کی وارداتیں بھی عام ہیں،جبکہ عرصہ سے مرمتی کام نہ ہونے کی وجہ سے کئی مراکز کی عمارتیں ملحقہ شاہراؤں سے نیچی ہیں جس کی وجہ سے ان میں سیوریج کے مسائل کی وجہ سے مشکلات در پیش ہیں اور گٹر بند ہونے سے گندا پانی مراکز کے پلاٹوں میں کھڑا ہو کر تعفن اور بیماریاں پھیلا رہا ہے ’اس امر پر مانیٹرنگ ٹیموں نے اپنی رپورٹ میں متعلقہ حکام کو اس جانب فوری توجہ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔