افسر وں کے ہسپتالوں کے دورے کم،ٹی اے ڈی اے زیادہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت ریجن بھر میں محکمہ صحت کے افسران کو روزانہ کی بنیا د پر ہسپتالوں کا دورہ کر کے رپورٹ ارسال کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔۔۔
جبکہ حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ زیادہ تر فیلڈ افسران و ڈاکٹرز اور دیگر عملہ اتنے دورے نہیں کرتے جتنے وزٹ ظاہر کر کے ٹی اے ڈی اے کی مد میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ،جس پراینڈرائیڈ بیسٹ سافٹ وئیر کے ذریعے ان کی مانیٹرنگ اور دوروں کے نظام کو مربوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں تمام فیلڈ افسران و عملے کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ دوروں کا ڈیوٹی روسٹر بنا کر صوبائی کنٹرول روم کو پیشگی طور پر بھجوانے ساتھ ساتھ دورہ کے موقع پر تصویری رپورٹس بھی بھجوائیں گے۔