سستے بازاروں میں دن بھر سفید پوش طبقے کے افراد کا رش لگا رہا

سستے بازاروں میں دن بھر سفید پوش طبقے کے افراد کا رش لگا رہا

سرگودھا(نامہ نگار) اتوار کے روز سستے بازاروں میں دن بھر سفید پوش طبقے کے لوگوں جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں کا رش رہا۔۔۔

 جس کا دکانداروں نے خوب فائدہ اٹھایا اور قیمتیں سو سے 200 فیصد بڑھا دیں اس کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان سستے بازار وں کا رخ کیا،مگر مہنگائی کی صورتحال یہاں بھی بری طرح اثر اندا ز دکھائی دی جس کے باعث بیشتر لوگ خریداری کی بجائے اشیاء کی قیمتیں پوچھ کر حسرت کی نگاہ ڈال کر آگے چلتے رہے ،ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں سب سے زیادہ مڈل مین طبقہ متاثر ہو رہا ہے جس کے ریلیف کیلئے حکومت کے پاس کوئی پروگرام نہیں، انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں