ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں،6موٹر سائیکلیں چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)راہزنی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دورن 11شمالی کے قریب محمد منور سے نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل و نقدی چھین لی۔۔۔
سیٹلائٹ ٹاؤن میں محمد عثمان،سلیم پارک میں عمر فاروق سے اسلحہ کے زور پر جبکہ گل والا میں محمد اسلم،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں اعجاز حسین اور شہزاد سے نامعلوم اشخاص چھپٹا مار کر قیمتی موبائلز و نقدی چھین کر لے گئے ،بلاک نمبر29کے عدنان،موضع لک کے مظہر عباس کے گھروں کا صفایا کر دیا گیا اورللیانی سے محمد نبیل،اعجاز کالونی سے محمد کامران،بلاک نمبر3سے کلیم مسیح،اولڈ سول لائن سے رضوان،سیٹلائٹ ٹاؤن سے محمد شہباز،بچہ کلاں سے ساجد علی کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔