19اکتوبر کو احتجاج،متحدہ محاذ اساتذہ کی کور کمیٹی کا فیصلہ

19اکتوبر کو احتجاج،متحدہ محاذ اساتذہ کی کور کمیٹی کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)متحدہ محاذ اساتذہ سرگودھا کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس ایم سی ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہوا، جس میں اساتذہ قائدین کی نوکری سے برطرفی کی شدید مذمت کی گئی۔

 اجلاس میں گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کے مرکزی راہنما چوہدری محمد بشیر وڑائچ کی ہدایات کے مطابق متحدہ محاذ اساتذہ ضلع سرگودھا میں شامل تنظیموں نے فیصلہ کیا کہ ضلع بھر کے اساتذہ اب 19 اکتوبر 2024 بروز ہفتہ کو بوقت صبح 11 بجے پریس کلب سرگودھا کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرے کریں گے ،اجلاس میں سرپرست چوہدری اشتیاق احمد چیمہ ،چیئرمین انجمن اساتذہ پاکستان چوہدری عبدالحفیظ ،صدرپرائمری ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن سرگودھاحافظ محمد عثمان خان ،جنرل سیکرٹری ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن سرگودھاجنرل چوہدری فیصل نذیر چیمہ ،وائس چیئرمین پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن سرگودھامحمد باسط بھٹی ،مہررفعت سیال،توصیف احمد مرزا ، فیصل محمود اعوان ،چوہدری جاوید بشارت و دیگر کور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں