ایس سی او کانفرنس کے موقع پر احتجاج وطن کیخلاف سازش:شازیہ بانو

 ایس سی او کانفرنس کے موقع پر احتجاج وطن کیخلاف سازش:شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس کے موقع پر پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج وطن عزیز کے خلاف بڑی سازش ہے۔

 حکومت اس سلسلہ میں کسی کو بھی آئین قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی، آئینی ترمیم وقت کی ضرورت ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے ذاتی مفا د کی بجا ئے ہمیشہ ہی قومی مفاد کو مد نظر ر کھا مسلم لیگ ن جب بھی آئینی ترمیم کی با ت کرتی ہے تو ا س کے پیش نظر عدالتی اصلا حا ت ہوتی ہیں کیونکہ لوگ 20سے 25سال تک عدا لتی نظام میں ہی پھنسے رہتے ہیں ہم آئینی ترامیم کی با ت چار ٹر آف ڈ یمو کریسی کے تناظر میں کر تے ہیں کیونکہ یہ باتیں میثاق جمہور یت میں طے شدہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں