کلیار ٹاؤن میں گندگی کے ڈھیر، اہل علاقہ اذیت میں مبتلا

کلیار ٹاؤن میں گندگی کے ڈھیر، اہل علاقہ اذیت میں مبتلا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی روڈ سے ملحقہ پوش علاقے کلیار ٹاؤن میں گندگی کے ڈھیروں نے مکینوں کو سخت اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔

 محمد شمعون، محمد اقبال، امجد، منظور احمد، آفتاب، اکبر اور ناصر و دیگر کا کہنا ہے کہ متعلقہ شعبہ کو متعدد مرتبہ آگاہ بھی کر چکے ہیں مگر صورتحال بہتر ہونے کی بجائے روز باروز بگڑ رہی ہے، گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن کے باعث لوگوں کا سانس لینا تک محال ہے اس کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی بیماریاں باعث تشویش بنتی جا رہی ہیں، متعلقہ عملہ کبھی کبھار ہی ادھر کا رخ کرتا ہے جبکہ حکام بالا سے بھی رجوع کر چکے ہیں، انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں