سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل کا جامعہ بگویہ بھیرہ کا دورہ
بھیرہ(نامہ نگار)اسلامی نظریاتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر اکرام الحق نے گزشتہ روز جامعہ بگویہ بھیرہ کا دورہ کیا جہاں انہیں مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے خوش آمدید کہا۔۔۔
انہوں نے بگویہ لائبریری کا معائنہ کیا اور مسجد و دارالعلوم عزیزیہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں ڈاکٹر اکرام الحق نے معاشرتی مسائل خصوصاً طلاق کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صاحبزادہ ابرار احمد بگوی پر زور دیا کہ وہ مصالحتی کمیٹیوں کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ مسائل افہام وتفہیم سے حل کئے جا سکیں مجلس حزب الانصار کے نائب امیر ولی عہد صاحبزادہ آصف ابرار بگوی نے اسلامی نظریاتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر اکرام الحق کو بتایا کہ مجلس شہر کا سماجی مرکز ایک رجسٹرڈ ادارہ جو فری ڈسپنسری اور دیگر سماجی ادارے کامیابی کے ساتھ چلا رہی ہے انہوں نے الافتخار بگویہ فاؤنڈیشن کے سماجی اور رفاعی کاموں بارے بھی انہیں آگاہ کیا ڈاکٹر اکرام الحق کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے انہیں کتب بھی پیش کیں۔