ارکان کو امیر جماعت اسلامی کا خطاب آن لائن دکھایا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان کا خطاب ارکان کو آن لان خطاب دکھانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا، اور شہر کے ساتھ تمام زونز اور دیگر مقامات پر ارکان جمع ہوئے اور انہوں نے خطاب سنا۔۔۔
امیر جماعت نے حق دو عوام کو تحریک، بجلی کے بلوں میں کمی اور امن و امان فلسطین اور دیگر تنظیمی امور پر ارکان کی تفصیلی راہنمائی کی، انہوں نے خصوصاً اس بات پر زور دیا کہ ہم کسی صورت حرام کی کمائی کو اپنے دامن میں نہ آنے دیں، اور اگر کسی کے پاس ناجائز مال ہے تو وہ فوراً اسے مالک کو واپس کر دے، امیر جماعت نے جماعت کی قیادت پر اعتماد کا درس دیتے ہوئے فرمایا کہ جو بھی فیصلے قیادت کرے، ہمیں ان پر مکمل بھروسہ رکھنا چاہیے اور پاکستان مخالف کسی بھی تحریک کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔