پائپ لائن پھٹنے کے واقعہ کی انکوائری کے احکامات جاری

 پائپ لائن پھٹنے کے واقعہ کی انکوائری کے احکامات جاری

سرگودھا(رپورٹنگ ٹیم)کمشنر سرگودھا نے نہر اپر لوئر جہلم کے نیچے سے گزرنے والی پائپ لائن پھٹنے کے واقعہ کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے اور کہا ہے کہ غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے کے بعد، پائپ ٹوٹنے کی انکوائری کروائی جائے گی۔

 عوام کو جلد از جلد ریلیف کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، پائپ کی مرمت و تبدیلی کے لیے ایم سی کا ٹیکنیکل عملہ مصروف عمل ہے، جلد صورتحال پر قابو پا کر لوگوں کو معمولات زندگی بحال کر دیئے جائیں گے۔ نہر میں سیوریج کے پانی کی پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے قریبی علاقہ پانی میں ڈوبنے کے بعد ریسکیو عملے اور عام شہریوں کے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندگان اور پولیس کی بھاری نفری نے بھی متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں کردار ادا کیا، پولیس اور میڈیا نمائندگان نے فوری رسپانس کرتے ہوئے شہریوں کو انکے گھروں سے بحفاظت ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا اور سیلابی صورتحال میں خالی ہونیوالے گھروں میں ممکنہ لوٹ مار کے پیش نظر پولیس نفری تعینات کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں