آلودگی روکنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا حکم

آلودگی روکنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا حکم

سرگودھا(نامہ نگار)حکومت پنجاب نے آلودگی کی رو ک تھام کیلئے ضلعی حکومتوں کو جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگر سرکاری /بلدیاتی ادارے کا اہلکار پبلک مقامات پر کوڑا کرکٹ، پلاسٹک و دیگر میونسپل ویسٹ جلانے میں ملوث پایا گیا تو اسے 4ہزار روپے جبکہ پرائیویٹ شخص یا ادارہ کو 1ہزار روپے تک جرمانہ عائد کرجائے گا۔ ذرائع کے مطابق  دوبارہ قانون شکنی پر چھ ماہ کیلئے املاک سیل اور جرمانہ کی شرح پچیس ہزار روپے متعین کی گئی ہے ،اس ضمن بتایا جاتا ہے کہ ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے ہدایات میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے سربراہان کو جاری کر دی گئی ہیں، جس میں بلدیاتی اداروں کے چیف افسران کو خصوصی اختیارات تفویض کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو چیک اینڈ بیلنس کیلئے مربوط حکمت عملی اپنا کر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔تاکہ آلودگی کو زیادہ سے زیادہ روکنے میں میں مد د مل سکے۔ افسران اپنے سٹاف کی کڑی نگرانی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں