گوجرہ :سٹی پو لیس کی کارروائی‘3منشیا ت فروش گرفتار

گوجرہ :سٹی پو لیس کی کارروائی‘3منشیا ت فروش گرفتار

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )سٹی پو لیس گوجرہ نے 3 منشیا ت فروش قا بو کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآ مد کرلی ۔

معلو م ہوا ہے کہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ محلہ کر سچن کالونی گوجرہ کارہائشی ندیم مسیح بائی پاس چوک مونگی روڈ پر کھڑا چرس فروخت کر رہا ہے جس پر پولیس نے چھا پہ مار کر اسکو رنگے ہا تھو ں پکڑ کر اسکے قبضہ سے 1260 گرا م چرس برآ مد کرلی ۔ چک نمبر 372ج ب کا مقصود احمد بائی پاس پر چرس فروخت کر نے میں مصروف تھا کہ سٹی پولیس نے چھا پہ مار کراسکوبھی قابو کر لیا اور اسکے قبضہ سے 1100 گرا م چرس برآ مد کرلی ۔دوسری طرف محلہ گلشن کا لو نی کے حسیب کو تکیہ پھمن سا ئیں پر شراب فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ سٹی پولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں