چنیوٹ پولیس کا کریک ڈاؤن ،3ملزمان گرفتار

 چنیوٹ پولیس کا کریک ڈاؤن ،3ملزمان گرفتار

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،اس دوران 3ملزمان کو گرفتار کرکے تقریبا5کلو چرس برآمد کر لی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی چنیوٹ انسپکٹر اسد عباس، ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر حقنواز کی سربراہی میں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں کیں، اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام عباس نے ٹیم کے ہمراہ اڈہ جیون شاہ سے منشیات فروش ملزم زبیر کو 1420 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر عامر الطاف نے ٹیم کے ہمراہ بائی پاس جھنگ روڈ سے منشیات فروش ملزم جاوید کو 1200 گرام چرس سمیت گرفتار ،ایس ایچ او تھانہ کوٹ وساوا سب انسپکٹر محمد علی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شیر محمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چک 143 ج ب سے منشیات فروش نور زمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2300 گرام سے زائدچرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی۔اس حوالے سے ڈی پی او چنیوٹ عبداﷲاحمد اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ،منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں، آپ کے علاقہ میں منشیات فروشی کی صورت میں میرے نمبر 03237543444 پر اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں