اتحادالعلما‘ دیوبند ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام اہم اجلاس
چناب نگر(نامہ نگار )اتحادالعلماء دیوبند ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام مدرسہ عربیہ ختم نبوت چناب نگر میں (ختم نبوت کانفرنس)کے حوالے سے امیر اتحادالعلماء دیوبند مولاناقاری عبدالحمید حامد کی زیر نگرانی اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 24 اور 25 اکتوبر کو مسلم کالونی چناب نگر میں ہونیوالی 43 ویں سالانہ دو روزہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مولانا محمدالیاس چنیوٹی ،صاحبزادہ مولاناشبیراحمدعثمانی،مفتی لعل جوہر خان ،مولاناضیاء الحق ،مولانااسلم شاہد،حاجی محمدمنشاء، مولانااحسان اﷲ،قاری طاہررشیدو دیگر نے شرکت کی۔ ،مولانامحمدقاسم عمار،مولاناکامران حیدر،مولانااحمدعذیر،مفتی شفیق الرحمن،مولاناالیاس الرحمن،مولاناشاہد،مولاناحبیب اﷲ،مولاناملک خلیل احمد،مفتی محمودالحسن،مفتی سیف الرحمن ،مولانامحمدرمضان ، عبدالرحمن شبراتی،مفتی علاؤالدین،مولاناسیف اﷲ،مولوی محمدعتیق،مولوی محمداطہر،مولوی ندیم ،مفتی راحیل،رانامبین اختر،مولانا راشد،محمدسلمان،حفظ حسنین ،ملک رفاقت ،قاری ممتاز،قاری افتخار،مولوی عمرعثمان،حافظ عمرفاروق،مولوی حبیب،مولاناعرفان،قاری عتیق،قاری غلام مجتبیٰ،قاری نذیرکلیار،مولانارضوان،مولوی امتیاز،مفتی محمودالحسن،مولانا جنیدعمر،قاری یحیی اوردیگر علماء کرام نے شرکت کی،علما ء کرام نے ختم نبوت کی تیاری کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی طرف سے موصول دعوت نامہ بھی مولانا توصیف احمد نے مولانا محمد الیاس چنیوٹی کو پیش کیا ، اس کے علاوہ ختم نبوت کانفرنس انتظامات کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔ علمائے کرام نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ختم نبوت کی حفاظت اپنی جان سے بھی زیادہ ضروری ہے ، عوام کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں ،اس کانفرنس میں ملک بھر سے علما ئے کرام ،دانشور اور وکلاء خطاب فرمائیں گے ۔