آبی پرندوں کا غیر قانونی شکار ،ملزم کو ایک لاکھ جرمانہ
کندیاں(نمائندہ دنیا )محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے پکڑے گئے آبی پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے کو عدالت نے ایک لاکھ جرما نہ عائد کر دیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق عمران گجر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف میانوالی اور انکی ٹیم نے مشترکہ کاروا ئی کرتے ہوئے چشمہ جھیل کندیاں سے مرغابی کا شکار کرنے پر ملزم محمد گلاب کو پکڑا اور اس کا کیس پپلاں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم کو پروٹیکٹڈ ایریا کی خلاف ورزی پر مبلغ ایک لاکھ جرمانہ ہوا جو کہ ملزم نے ادا کر دیا ہے ۔