چائے کے پیسے مانگنے پر دکاندار اور بھائیوں پر وحشیانہ تشدد

چائے کے پیسے مانگنے پر دکاندار اور بھائیوں پر وحشیانہ تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران منور کالونی میں چائے کے پیسے مانگنے پر عبداﷲ وغیرہ نے دوکان میں داخل ہوکر اسد علی اور اس کے بھائیوں کو لہولہان کر دیا۔۔۔

اولڈ سول لائن میں وراثت کے تنازع پر باقر شاہ اور اسکے ساتھیوں نے عذرا بتول،محمد والا میں عصمت اﷲ وغیرہ نے تسلیم بی بی کو ڈنڈوں سوٹوں سے حملے کر کے مضروب کر دیا، موضع ودھن میں بجلی کے میٹر کے تنازعہ پر جبار وغیرہ نے بالاں بی بی ،70شمالی میں حمزہ وغیرہ نے محمد توفیق کی بیوی کو گھروں میں داخل ہوکر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں