جوہر آباد ، خوشاب میں بجلی کیساتھ گیس کی طویل بندش

جوہر آباد ، خوشاب میں بجلی کیساتھ گیس کی طویل بندش

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب کے دونوں جڑواں شہروں جوہر آباد اور خوشاب میں بجلی کی بندش کے طویل دورانیہ کے ساتھ ساتھ نادرن سوئی گیس کمپنی کی جانب سے کی جانیوالی گیس کی بے رحمانہ لوڈ شیڈنگ نے۔۔۔

گھریلو خواتین عذاب میں مبتلا کر دیا،دونوں شہروں کے صارفین باقاعدگی کے ساتھ گیس کے بھاری بل ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے گھروں میں چولہے نہیں جلتے ، جب گیس فراہم کی جاتی ہے تو اس کا پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ چولہے دیئے کی طرح ٹمٹماتے ہیں ، گھروں میں بروقت کھانا تیار کرناممکن ہی نہیں رہا جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو دفاتر اور طلبہ و طالبات کو سکولوں میں بغیر ناشتہ کے ہی جانا پڑتا ہے ، سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کو تسلسل کے ساتھ گیس کی فراہمی کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں