معذور افراد میں ہمت کارڈ پر رقوم کی تقسیم شروع
کلورکوٹ(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے معذور افراد میں ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔۔۔
تحصیل بھر کے 595رجسٹرڈ معذور افراد کو ہر تین ماہ بعد 10ہزار پانچ سو روپے کی قسط جاری کی جائیگی کسی بھی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے کسی بھی وقت نکلوا سکتے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بیت المال بھکرمشتاق حسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے جاری کردہ ہمت کارڈ کا مقصد خصوصی افراد کو مالی تعاون فراہم کرنا ہے ،ہمت کارڈ کے ذریعے سپیشل افرادکو ہر تین ماہ بعد ساڑھے دس ہزار روپے ملیں گے ،سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے اجراء کیلئے پنجاب حکومت کے مشکور ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر بیت المال کلورکوٹ جان شیر رانا کا کہنا تھا کہ معذور افراد میں ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز انسان دوست اور غریب پرور مثالی اقدام ہے ۔