ڈپٹی کمشنر کے سکول ‘ہسپتال اور ڈی ایچ او آفس کے دورے
میانوالی(نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر خالد جاویدگورائیہ نے گورنمنٹ ایم سی پرائمر سی ماڈل سکول بلو خیل کادورہ کیا ،مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔
انہوں نے سکول میں زیر تعلیم طلباء سے تعلیمی نصاب سے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر میڈم اسماء حیات کے علا وہ سکول انتظامیہ بھی مو جو د تھی ،خالد جاوید گورائیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا ہسپتال کے ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ، لیبارٹری، مین بلڈنگز ایریا میں ڈینگی وارڈ، میڈیکل وارڈ، ڈائلائسسز وارڈ سمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ مریضوں اوران کے لواحقین کے مسائل سنے اور سرکاری ادویات و علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق دریافت کیاایک مریض کے بلڈ بیگ باہر سے لانے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو ہدایت کی کہ شکایت کنندہ کو باہر سے خرید کئے جانے والے بلڈ بیگ کی رقم فوری واپس کی جائے ، ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ او آفس کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او آفس میں قائم ڈسٹرکٹ ایمر جنسی اپریشن سنٹر کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور پو لیو ٹیموں کی جاری ٹریننگ سیشن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونیٹو سروسز ڈاکٹر میاں کاشف علی، ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان الحق اور نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر مسعود منور بھی موجو د تھے ۔