ڈاکٹر محمداشرف نے لائیو سٹاک کمپلیکس کا دورہ ،سہولت ڈیسک کا معا ئنہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈا ئریکٹر جنرل (ایکسٹینشن) لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ پنجاب ڈاکٹر محمداشرف نے لائیو سٹاک کمپلیکس سرگودہا کا دورہ کیا۔
انہوں نے ڈائریکٹرلائیو سٹاک دفتر ،ڈایاگناسٹک لیبارٹری ، ویکسین کولڈ چین اور وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کے سہولت ڈیسک کا معا ئنہ کیا۔انہوں نے دفتر کے سبزہ زار میں پودا لگایا اور دفتر کی صفائی پر ا طمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈا ئریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عارف سلطان نے بریفنگ دی اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔بریفنگ میں چاروں اضلاع کے ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیوسٹاک بھی موجود تھے ۔