سیوریج لائن متاثرین کو کشتیوں کے ذریعہ ناشتہ دیگر اشیا فراہم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حمید ٹاؤن اور اطراف کی متاثرہ آبادیوں میں دوسرے روز بھی صورتحال معمول پر نہ آ سکی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ہلال احمر میں قائم کردہ خیمہ بستی کی بجائے اپنے گھروں کی چھتوں پر ہی رہنے کو ترجیح دی۔۔۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی ہدایت پر تحصیل دارسرگودھا سردار محمد الیاس خان اپنی ٹیم کے ہمراہ علی الصبح متاثرین کیلئے ناشتہ و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء لے کر پہنچ گئے اور کشتی کے ذریعے گھروں میں دستک دے کر متاثرین کو امداد فراہم کی گئی، اسی طرح پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور رحمت العالمین دستر خوان کی ٹیمیں بھی دن بھر لوگوں کے کھانے پینے کی اشیاء و دیگر اشیائے ضروریہ کو پورا کرنے کیلئے متحرک رہیں،جس پر لوگو ں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔