اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ  برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

میانوالی(نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں فلائیٹ سیفٹی آفیسر ایم ایم عالم ائیر بیس عدنان انجم ، میو نسپل کمیٹی ، ضلع کو نسل ، وائلڈ لائف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر میو نسپل کمیٹی کے افسران نے اے ڈی سی آر کو ائیر بیس کے گردونواح میں صفائی ستھرائی کے نظام سے متعلق بریفنگ دی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے قیمتی جہاز اور ہوا باز ہمارا قومی سرمایہ ہیں ان کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں