کھاد کی بلیک مارکیٹنگ ، زائد قیمتوں پر فروخت ، ایگریکلچر ٹاسک فورس ناکام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سیکرٹری زراعت نے حکومتی احکامات پر ناقص عملدرآمد اور کھاد کی بلیک مارکیٹنگ و زائد قیمتوں پر فرخت کی روک تھام نہ ہونے پر ضلعی ایگریکچر ایڈوائزری کمیٹیوں اور ایگریکلچر ٹاسک فورس کی ۔۔۔
کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ترجیح بنیادوں پر فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ،ذرائع کے مطابق حالیہ مانیٹرنگ رپورٹ کے تناظر میں سیکرٹر ایگریکلچر زراعت کی جانب سے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے پر ضلعی سربراہان کو جاری ہدایت نامے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ متذکرہ دونوں شعبوں کی جانب سے حالیہ بوائی سیزن میں کسی قسم کے اقدامات سامنے نہیں آئے جس کے باعث کاشتکار مہنگی کھاد خریدنے پر مجبور ہوئے ، جبکہ ناقص کھاد کے خلاف مہم بھی تعطل کا شکار ہے ،ضلعی افسران ایڈوائزری کمیٹیوں اور ٹاسک فورسز کو ترجیح بنیادوں پر فعال کر کے عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کریں، تا کہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ۔