عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ،راؤ عبدالقیوم ودیگر

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی  ذمہ داری ہے ،راؤ عبدالقیوم ودیگر

بھیرہ(نامہ نگار )عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کا موجودہ تفصیلی فیصلہ آئین وقانون اور ۔

اسلام کی رو سے تاریخی فیصلہ ہے پوری قوم اس فیصلے کو سراہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع سرگودھا کے امیر راؤ عبدالقیوم تحصیل بھیرہ کے امیر حاجی محمد انور فواد اور ناظم عمومی مولانا محمد عبدالروف راشدی نے کیا،مولانا ظفر بلال مولانا عبید الرحمن سالک قاری نصیرالدین قاری شفیق الرحمن رحیمی مولانا امیر زمان محمد ریاض گادی اور مولانا عمیم الاحسان نے کہا کہ تمام مسلمان قیامت تک اپنی جان سے بڑھ کر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں