خوشاب اور جوہر آباد میں پینے کے صاف پانی کا بحران جاری
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے اور۔
بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے ٹھوس اورواضح احکامات کے باوجود خوشاب اور جوہر آباد میں پینے کے صاف پانی کا بحران اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا خوشاب کے ضلعی صدر مقام جوہر آباد کے بیشتر علاقوں اور تاریخی شہر خوشاب کی پوری آبادی کو پینے کا پانی دریائے جہلم کے کنارے پر نصب ٹیوب ویلوں اور ٹربائینوں کے ذریعے سپلائی کیا جاتا ہے جن کا خراب رہنا آئے روز کا معمول بن چکا ہے بسا اوقات ان ٹربائینوں اور ٹیوب ویلوں کے الیکٹرک بل ادا نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کا کنکشن کاٹ کر بھی دونوں شہروں کے مکینوں پر پانی کی عدم دستیابی کا عذاب مسلط کر دیا جاتا ہے ۔