اینٹی سموگ پلان ،محکمہ ماحولیات فعال کردار ادا کرے ،ڈی سی

اینٹی سموگ پلان ،محکمہ ماحولیات فعال کردار ادا کرے ،ڈی سی

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ ضلع میں اینٹی سموگ ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے۔

 ضلعی محکمہ تحفظ ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو اپنا بھر پورفعال کردار ادا کر نا ہوگا ،اس ضمن میں ضلعی محکمہ تحفظ ماحولیا ت ضلع بھر میں سموگ سے بچا ؤ کیلئے احتیا طی تدا بیر کے حوالہ سے عوام میں زیا دہ سے زیا دہ آگا ہی عام کرے ،ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک پولیس اور سیکر ٹری آر ٹی اے کو احکاما ت جا ری کئے ہیں کہ دھواں چھو ڑنے والی گا ڑیوں، مٹی اور دیگرفضا ئی آلو دگی کا با عث بننے والے ساما ن کی تر سیل میں استعما ل ہو نیوالی ٹر یکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورز کو اس امر کا پا بند بنا یا جائے کہ وہ مٹی یا دیگر ساما ن لے جا تے وقت ٹر یکٹر ٹرالیوں کو پلا سٹک کورزکے ساتھ مکمل طور پر ڈھا نپ کر رکھیں اور مٹی لے جا تے وقت اس پر پا نی کا چھڑکا ؤ ضرور کر یں اس ضمن میں حکم عدولی کر نے والے ڈرائیورز کے خلاف موقع پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ انسانی جا نوں سے کھیلنے کی کسی کو ہر گزاجازت نہیں دی جا ئے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر نہ چلنے والے بھٹہ جات اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کی جانیوالی کارروائی بارے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کوہدایات جا ری کیں کہ وہ اینٹی سمو گ ایکشن پلان پر عملدرآمد کیجائزہ کیلئے متعلقہ محکموں کی ہفتہ وار کارکردگی پر مبنی رپورٹ اگلی میٹنگ میں پیش کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں