لوڈر رکشہ کھڑی ٹرالی سے جا ٹکرایا،ڈرائیور جاں بحق
دریاخان(نمائندہ دنیا )سڑک کے درمیان میں کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے لوڈر رکشہ عقب سے ٹکرا گیا،جوان ڈرائیورموقع پر دم توڑ گیا۔
‘ گزشتہ رات دُلے والا روڈ شہید مائنر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی خراب ہو گئی جسے ڈرائیور نے سڑک کے درمیان میں کھڑ ا کر دیا ، ٹرالی کے ریفلیکٹر بھی نہیں تھے اور نہ ہی بیک لائٹ تھی سامنے پڑنے والی گاڑی کی روشنی کے باعث ٹرالی نظر نہ آنے پر لوڈر رکشہ اس سے جا ٹکرایا ، احمد خان شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی ۔