خوشاب کے مختلف علاقوں میں 2افراد کو قتل کر دیا گیا

 خوشاب کے مختلف علاقوں میں 2افراد کو قتل کر دیا گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب کے مختلف میں ایک ہی روز دو افراد کو قتل کر دیا گیا ، پہلی واردات سرحدی قصبہ پدھراڑ میں شکیل مائنز کے۔

 قریب ہوئی جہا ں دیرینہ عداوت کی بنا پر دوموٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر موضع ڈھیری کے رہائشی پرویز اعوان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ،دوسری واردات کدھی کے گائوں ڈھاک میں موضع جہاں موضع ناڑی کے رہائشی علی حسن اورعبدالرحمن و غیرہ نے فائرنگ کر کے محسن حیات جنجوعہ کو موت کی وادی میں دھکیل دیا، قتل کی یہ دونوں وارداتیں تھانہ کٹھہ سگھرال کی حدود میں ہوئیں ، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد دونوں نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں