منی بجٹ کی تیاریاں ،130ارب کے نئے ٹیکس قبول نہیں، اشرف برہان

منی بجٹ کی تیاریاں ،130ارب  کے نئے ٹیکس قبول نہیں، اشرف برہان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پہلی سہ ماہی میں 10ارب ٹیکس جمع کرنے کا ہدف دیا گیا تھا مگر ایف بی آر صرف10لاکھ جمع کرسکی ہے۔

 آئی ایم ایف کی کڑی شرائط لاگو کرنے کیلئے موجودہ حکومت منی بجٹ لانے کی تیاریاں کررہی ہے جس میں 130ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جائینگے جو کسی طور بھی قبول نہیں ،سیاسی و سماجی رہنماء اشرف برہان نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی معاشی طور پر ہر گزرتے دن کیساتھ کمزور سے کمزور تر ہورہا ہے کاروباری مواقع ختم ہوتے جارہے ہیں ان حالات میں نئے ٹیکس ملکی معیشت کو ڈبو دینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں