سرگودھا چیمبر کے وفد کا ہلال احمر تھیلسیما اینڈ ہیمو فیلیا بلڈ سنٹر کا دورہ

سرگودھا چیمبر کے وفد کا ہلال احمر  تھیلسیما اینڈ ہیمو فیلیا بلڈ سنٹر کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ہلال احمر تھیلسیما اینڈ ہیمو فیلیا بلڈ سنٹر سلانوالی روڈ سرگودھا کا دورہ کیا۔

 وفد کی قیادت نو منتخب صدر سرگودھا چیمبر خواجہ یاسر قیوم نے کی وفد میں روبینہ مختار،عثمان عتیق سمیت دیگر ایگزیکٹو ممبران شریک تھے اس موقع پر وفد کے شرکاء کو سنٹر کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا گیا اور انہیں سنٹر کے بارے مکمل آگاہی دی گئی خواجہ یاسر قیوم نے اپنے دیگر ممبران کے ہمراہ تھیلسیما کے مریض بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیئے اس موقع پر خواجہ یاسر قیوم کا کہنا تھا کہ ہلال احمر تھیلسیما سنٹر کی انتظامیہ کو اپنی مدد آپ کے تحت اس عظیم مشن کو جاری رکھنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں