پرویز الٰہی سے شکیل سکندر ، بلال کی زیر قیادت وفد کی ملاقات

 پرویز الٰہی سے شکیل سکندر ، بلال کی زیر قیادت وفد کی ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سابق مشیران وزیر اعلیٰ پنجاب ملک شکیل سکندر اور سید بلال کی زیر قیادت وفد نے چو دھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔

اور ان کی خیریت دریافت کی اور سیاسی امور اور ملکی صورت حال پر گفتگوکی ، اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ پاک فوج پر تنقید کسی طرح بھی درست نہیں ہے پاک فوج نے ہمیشہ ملکی استحکام، بقاء اور اس کی سالمیت کیساتھ ساتھ عوام کا ہر مصیبت کی گھڑی میں ساتھ دیا ہے جو لوگ پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں وہ کسی طرح بھی ملک سے مخلص نہیں ہوسکتے عمران خان کا ہمیشہ ایک ہی موقف رہا ہے کہ چوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور اس پر ہم آج بھی قائم ہیں دیگر راہنماؤں کو ہراساں کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں