سٹون کرشر ایریا میں آلودگی کا راج،10کلو میٹر ایریا میں سانس لینا محال

سٹون کرشر ایریا میں آلودگی کا راج،10کلو میٹر ایریا میں سانس لینا محال

سرگودھا(نامہ نگار ) انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث سٹون کرشر ایریا میں آلودگی کا راج، کریشنگ ایریا کے اطراف دس کلو میٹر حدود واقع دیہاتوں میں لوگوں کا سانس لینا دوبھر ہو گیا۔

، تفصیل کے مطابق انتظامیہ کی لا پرواہی کے باعث سٹون کریشر ایریا میں سہ پہر کے فوری بعد اڑنے والے گردوغبار کی ایک تہہ پھیل جاتی ہے ،جو ہوا میں نمی کے باعث چند میٹر سے اوپر نہیں جاتی، اور یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہتا ہے ، گزشتہ سال سموگ کے پیش نظر سٹون کریشرز جو کہ چوبیس گھنٹے کریشنگ کرتے ہیں کو چلانے کیلئے انتظامیہ نے مخصوص اوقات مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ لیز مالکان کو پانی کے چھڑکاؤ اور چار بجے کے بعد مشینیں نہ چلانے کا سختی سے پابند کیا تھامگر امسال انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھائے جاسکے جس کے باعث وقت ہوا میں جوں جوں خنکی بڑھ رہی ہے اس تناسب سے آلودگی کی صورتحال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے ، کریشنگ ایریا کے اطراف دس کلو میٹر کی حدود میں واقع چک نمبر111 جنوبی،113جنوبی،126جنوبی، 116 جنوبی، 119 جنوبی، 123 جنوبی،  124 جنوبی، 127 جنوبی، 112 جنوبی سمیت درجنوں دیہا ت کے ہزاروں افراد متاثر ہو رہے ہیں، مکینوں کا کہنا ہے کہ شام کے بعد سانس لینا بھی دوبھر ہو جاتا ہے ، حکومت کی جانب سے قبل از وقت اقدامات اٹھانے کے احکامات پر یہاں کہیں بھی عملدرآمد نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے صورتحال انتہائی نازک ہو چکی ہے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں