رکشے اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم ،3افراد زخمی

 رکشے اور موٹر سائیکل میں  خوفناک تصادم ،3افراد زخمی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)وادی سون کے علاقہ اوچھالہ موڑمیں چنگ چی رکشے اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم ، رکشہ ڈرائیور اور دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے ۔۔

 مضروبین محمد ارجمند ولد سجاد محمود،محمد عرفان ولد محمد ناصر اور محمد کاشان ولد محمد اعجاز کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق یہ المناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث رونما ہوا ، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں