جوڈیشل ممبر بورڈ آف ریونیو اے سی زوہیب شفیع کا ٹوانہ خاندان کی جاگیر کا دورہ

جوڈیشل ممبر بورڈ آف ریونیو اے سی  زوہیب شفیع کا ٹوانہ خاندان کی جاگیر کا دورہ

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) جوڈیشل ممبر بورڈ آف ریونیو ظہور حسین ، اے سی زوہیب شفیع و دیگر نے کالرہ میں ٹوانہ خاندان کی جاگیر کا معائنہ کیا۔۔۔

اور سابق وزیر اعظم متحدہ پنجاب سر خضرحیات خان ٹوانہ کی تاریخی حویلی کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا ، اس موقع پر تحصیلدار شاہد محمود پنجوتھہ، خدا بخش وڈھل ، و محکمہ مال کا دیگر عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا ، تقسیم ہند سے قبل متحدہ پنجاب کے کئی وزرائے اعظم اس حویلی میں قیام پذیر رہ چکے ہیں ، مختلف وجوہات کی بنا پر یہ حویلی کافی عرصہ سے بند ہے ، اس کے باوجود یہاں پر ابھی تک حویلی بہترین حالت میں موجود ہے ۔ اور یہاں ٹوانہ خاندان کی یادگاریں محفوظ رکھی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں