سلانوالی:تحصیل آفس کی عمارت زبو ں حالی کا شکار

سلانوالی:تحصیل آفس کی عمارت زبو ں حالی کا شکار

سلانوالی(نمائندہ دنیا )تحصیل آفس کی عمارت مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث زبو ں حالی کا شکار، ٹپکتی چھتیں، دیواروں میں کریک جگہ جگہ سے بیٹھی فرشیں بے۔۔۔

 رنگ روغن درو دیواریں فراہمی و نکاسی آب کا پرانا بوسیدہ نظام بجلی کی بوسیدہ وائرنگ ہر طرف لٹکتے تار ٹوٹے ہوئے دروازے ٹوٹی ہوئی ونڈوز 30 سال پرانے کھٹارہ سیلنگ فین جگہ جگہ سے چھتوں کے لینٹر سے نکلے ہوئے سریے اور پرانے زمانے کی بنی حوالاتیں ہیں، غرض یہ ہے کہ تحصیل آفس کی موجودہ عمارت کھنڈر بن چکی ہے مذکورہ عمارت 34 سال قبل 1990 میں تعمیر کی گئی تھی اور 34 سال ادوار میں اس کی مرمت پر بہت ہی کم توجہ دی گئی اور محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے جب بھی عمارت کی مرمت کی تو خاص توجہ مذکورہ عمارت میں قائم اسسٹنٹ کمشنر آفس یا پھر تحصیلدار آفس تک مذکورہ رکھی باقی ماندہ عمارت کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی تعمیر و مرمت پر کوئی دھیان نہ دیا گزشتہ روز دنیا نیوز کی ٹیم نے عمارت کا دورہ کیا اور مذکورہ عمارت میں قائم اسسٹنٹ کمشنر افس تحصیل آفس کے علاوہ باقی ماندہ عمارت خصوصاً عقبی حصوں کے دفاتر اور عمارت کے بیرونی حصوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کی فوری تعمیر و مرمت پر زور دیا سلانوالی کے سماجی حلقوں نے کمشنر ڈپٹی کمشنر سے تحصیل آفس عمارت کے احوال کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں