کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری ر کھیں گے :جہانزیب اعوان

 کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری ر کھیں گے :جہانزیب اعوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر منانے اور 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے دونوں اہم ایونٹس بارے اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا۔کمشنر کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستانیوں کے دلوں میں بستا ہے ،27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر واضح پیغام دیا جائے گا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے جسے کشمیری عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی اور پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ڈپٹی کمشنروں نے یوم سیاہ کی تیاریوں متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ یوم سیاہ پر ضلع اور تحصیل سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی اور سیمینار سمیت دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں