سرگودھا میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف کارر وائی

سرگودھا میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف کارر وائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میو نسپل کارپوریشن سرگودھا نے شہر میں بننے والی غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارر وائی شروع کر دی۔۔۔

 گزشتہ روز چیف افیسر زویا مسعود بلوچ کی ہدایت پر بلڈنگ برانچ نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے سیٹلائٹ ٹاؤن میں 21 دکانوں کو نقشہ نہ پیش کرنے پر سیل کر دیا بلدیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں موجود غیر منظور شدہ تعمیر ہونے والی دکانوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی دکاندار کاروائی سے بچنے کے لیے اپنے نقشے فوری طور پر بلدیہ دفتر سے منظور کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں