تحریک لبیک کا فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مظاہرہ

تحریک لبیک کا فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مظاہرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مرکزی قیادت کی کال پر پاکستان تحریک لبیک کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اوراسرائیلی مظالم کے خلاف سرگودھا میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔۔۔

 جس کی قیادت ضلعی امیر پیر سید صفدر شاہ بخاری کرر ہے تھے ،پریس کلب کے باہر جمع شرکا نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور فلسطین کے جھنڈے لہرا کر مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی سفاکیت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ،پیر سید صفدر شاہ بخاری ،جاوید اقبال رضوی ،ملک سیف الرحمان،مہرمحمد اقبال،رانا عمران ، منیر گجر و دیگر مقررین نے غزہ میں بد ترین دہشت گرد نتین یاہو کی جانب سے جاری نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان کے معصوم شہریوں کے قتلِ عام کا سخت نوٹس لیں ،غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کا قلع قمع کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی و خودمختاری کو یقینی بنائیں ، فلسطین ایک ایسا مسئلہ ہے جس نے کئی دہائیوں سے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں