تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا بڑا ایکشن ، قیمتی اراضی و گزار کروالی گئی

تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا بڑا ایکشن ، قیمتی اراضی و گزار کروالی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا بڑا ایکشن ،قیمتی اراضی واگزار کروا لی۔۔۔

تفصیل کے مطابق سی ای او میونسپل کارپوریشن زویا مسعود بلوچ کی زیر نگرانی تجاوزات تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن انکروچمنٹ عملہ نے 2 کنال 11 مرلے سرکاری اراضی کو واگزار کروالی ،جہاں قبضہ گروپ عرصہ دراز سے سرکاری اراضی پر قابض تھا،ملحقہ سکول میں سیوریج کا پانی داخل ہونے پر ہنگامی طور پر قبضہ واگزار کروایا گیا، اس موقع پر زویا مسعود نے بتایا کہ قبضہ گروپ کو متعدد بار وارننگ دی گئی مگر باز نہ آئے ، افسران بالا کی ہدایات پر سٹی کو تجاوزات سے پاک کرنا ہے ، انکروچمنٹ کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، قبضہ مافیا سرکاری اسکول پر قبضہ تھے ، قبضہ گروپ نے اسکول کی کھڑکیاں الماریوں میں تبدیل کر رکھی جن کے متعدد آپریشن کئے گئے لیکن لوگ پھر قبضہ کی کوشش کرتے ہیں، اسی طرح بلاک نمبر 2 میں قبضہ گروپ نے سکول کی دیوار کے ساتھ الماریاں لگا رکھی تھی، تجاوزات آپریشن کلین اپ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں