حکومتی گرانٹ کے باوجود سٹریٹ لائٹس بند

حکومتی گرانٹ کے باوجود سٹریٹ لائٹس بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملک جہاں زیب اعوان نے شہر میں سٹریٹ لائٹ کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ افسر وں سے رپورٹ طلب کر لی۔۔۔

 ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ملنے والی ساڑھے 12 کروڑ گرانٹ سے دوسال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجودشہر میں سٹریٹ لائٹ کا نظام فعال نہ ہو سکا جب اس عرصہ کے دوران لاکھوں روپے مالیت سے بلدیہ کے خزانے سے بھی سٹریٹ لائٹ کی مرمت اور تبدیلی کی گئی ہے سٹریٹ لائٹ فعال نہ ہونے سے رات کو متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوتے ہیں جس سے نہ صرف حادثات بلکہ جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ بلدیہ سرگودہاسٹریٹ لائٹ کے بجلی کے بلوں کی مد میں لاکھوں روپے ماہانہ فیسکو کو ادا کر رہی ہے کمشنر سرگودھا نے اس ضمن میں اب تک کے ہونے والے اخراجات کی تفصیل اور جن علاقوں میں سٹریٹ لائٹ کام کر رہی ہے رپورٹ طلب کر لی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد علاقوں میں سٹریٹ لائٹ فعال ہونے کے باوجود محکمہ فیسکو کی جانب سے بٹن آن آف نہ کرنے کی وجہ سے لائٹس بند رہتی ہے جب کہ بات دن کے وقت بھی جلی رہتی ہیں وہاں کی عوام بھی بٹن کو آن آف نہیں کرتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں